پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر

عالیہ حمزہ کی آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا


ویب ڈیسک August 23, 2024
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے فیصل آباد اور سرگودھا میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ دائر کر دی۔

عالیہ حمزہ نے وکیل خاقان میر اور اشتیاق اے خان کے ذریعے حفاظت کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔

گزشتہ روز، گوجرانوالہ کی انسداد ہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کیا تھا۔ عالیہ حمزہ اور وکلا کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، پی ٹٰ آئی رہنما پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا، سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں