دھابے جی کار اور موٹرسائیکل میں تصادم 2افراد ہلاک

دونوں متوفی تعلقہ میرپورساکرو کے رہائشی تھے ، ڈرائیور گرفتار، لاشیں ورثا کے حوالے۔


Nama Nigar September 22, 2012
دھابے جی قومی شاہراہ پر کار اور موٹرسائیکل کے تصادم میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

دھابے جی قومی شاہراہ پر کار اور موٹرسائیکل کے تصادم میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق دھابے جی قومی شاہراہ پر چائنا فیکٹری کے قریب تیز رفتار کار نے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عالم رند اور سبز علی رند موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر دھابے جی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑی کو ضبط کر لیا ۔ حادثے میں جاں بحق دونوں افراد کی لاشیں گھارو رورل ہیلتھ سینٹر پہنچائی گئیں ۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا۔ جاں بحق دونوں افراد کا تعلق تعلقہ میرپورساکرو کے علاقے لیٹ سے تھا۔ واضح رہے کہ گھگھرو پھاٹک سے ٹھٹھہ تک قومی شاہراہ سنگل روڈ ہونے کے سبب آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث شہریوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں