عائشہ ٹاکیہ کی نئی تصویر پر تنقید اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

اداکارہ پر متعدد پلاسٹک سرجریز کروانے کے الزامات

عائشہ ٹاکیہ نے 2004 میں فلم ’’ٹارزن‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی فلم 'وانٹڈ' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

شادی کے بعد سے فلمی دُنیا سے دور رہنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ ساڑھی میں ملبوس گاڑی میں موجود تھیں۔

عائشہ ٹاکیہ کی یہ تصویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے تھے کیونکہ تصویر میں اداکارہ اتنی الگ نظر آرہی تھیں کہ مداحوں کے لیے اُنہیں پہچاننا مشکل تھا۔

اداکارہ کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا اور اُن کی تصویر پر منفی تبصرے کرتے ہوئے اُن پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

صارفین نے کہا کہ آپ ایک وقت میں بالی ووڈ کی کوئین تھیں، آپ نے پلاسٹک سرجریز کروا کے اپنے خوبصورت چہرے کو بدصورت بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: عائشہ ٹاکیا طویل عرصے بعد منظر عام پر آکر بھارتیوں پر برس پڑیں


ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ واقعی میں عائشہ ٹاکیہ ہی ہیں؟ کیا آپ فلم 'ٹارزن دی ونڈر کار' والی کیوٹ عائشہ ٹاکیہ ہیں؟، آپ اتنی تبدیل کیسے ہوگئیں؟

صارفین نے کہا کہ عائشہ ٹاکیہ نے ایک سے زائد پلاسٹک سرجریز کروائی ہیں جس کی وجہ سے وہ اب بدصورت ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آکر عائشہ ٹاکیہ نے اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ یا عارضی طور پر بند کردیا۔



واضح رہے کہ عائشہ ٹاکیہ نے 2004 میں فلم ''ٹارزن'' سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور خوب شہرت حاصل کی، یہی نہیں انہیں بہترین اداکاری پر کئی فلمی ایوارڈ بھی دیئے گئے تھے جبکہ اداکارہ نے پہلی ہی فلم سے کامیابی کا سفر کا آغاز کیا تھا۔

اداکارہ نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ''شادی نمبر 1''،''سلام عشق''،''نو اسموکنگ''،''سنڈے''اور ''وانٹڈ''شامل ہیں جبکہ اداکارہ نے سلمان خان، اجے دیوگن، جان ابراہیم سمیت کئی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

عائشہ ٹاکیہ نے 2009 میں اپنے قریبی دوست فرحان اعظمی سے شادی کرلی تھی اور فلمی دنیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم 2013 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد سے وہ فلم نگری سے مکمل طور پر دور ہوگئی ہیں۔
Load Next Story