اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 13 ہزار 452 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

مجموعی طور پر اب تک 2900 کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوچکے ہیں

فوٹو:فائل

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 13 ہزار 452 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں مختلف امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 13 ہزار 452 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔


چئیرمین اور وائس چیئرمین کی نشت کے لیے 356 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دئیے، کسان سیٹ کے لیے 268 کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوگئے۔ یوتھ سیٹس کے لیے 256 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

اقلیتی نشستوں کے لیے 95، خواتین کی نشستوں کے لیے 417 کاغذات اور جنرل نشستوں کے لیے 1 ہزار 508 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ مجموعی طور پر 2900 کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے 28 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے۔
Load Next Story