عالمی مارکیٹ میں سونا آج پھر سستا مقامی سطح پر قیمت میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر فی اونس کم ہو گئی، مقامی مارکیٹ میں سونا 200 روپے فی تولہ مہنگا

(فوٹو: فائل)

عالمی مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جب کہ مقامی سطح پر آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی آئی، جس سے سونے کی نئی عالمی قیمت 2 ہزار 492 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔



دوسری جانب ملک میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح ملک میں جمعہ کے روز فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 623 روپے کی سطح پر آ گئی۔


ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے برعکس مقامی سطح پر فی تولہ سونا 800 روپے اور فی 10 گرام 686 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔

Load Next Story