ہاکی بدحال فیڈریشن کے بجائے آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے میڈیکل کارڈ بنوادیے

فیڈریشن کو ایک مرتبہ پھر اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، پی ایچ ایف صدر


ویب ڈیسک August 23, 2024
فیڈریشن کو ایک مرتبہ پھر اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، پی ایچ ایف صدر (فوٹو: فائل)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طرف سے ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل کارڈ بنوادیے گئے۔

اسلام آباد میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے پلئیرز کے میڈیکل کارڈ بنوائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جلد ہاکی اکیڈمی قائم کی جائے گی، فیڈریشن کو ایک مرتبہ پھر اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاسپورٹ کا مسئلہ؛ باکسر محمد وسیم نئی مشکل میں پھنس گئے

پی ایچ ایف صدر طارق بگٹی نے کہا کہ ہاکی میں اب سیاسی اداکاری نہیں چلے گی، سب کو اسکے وقار کا خیال رکھنا ہوگا۔ ہم نے سب کو موقع دیا لیکن اسکے باوجود چند سازشی عناصر قومی کھیل کو تباہ کررہے ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں صوبہ سندھ سے کوئی کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔