ہمایوں سعید دوسرے اداکاروں کو آگے نہیں آنے دیتے فردوس جمال

فردوس جمال کی نظر میں ہمایوں سعید اچھے اداکار نہیں

فردوس جمال نے ہمایوں سعید پر تنقید کے تیر برسا دیے : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار فردوس جمال نے ہمایوں سعید کی اداکاری پر تنقید کے تیر برسا دیے۔

حال ہی میں فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُن سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اسٹار ہمایوں سعید سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

فردوس جمال سے ہمایوں سعید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں ہمایوں سعید ایک اچھے اداکار نہیں ہیں، انڈسٹری میں اُن سے بہتر اور باصلاحیت اداکار بھی موجود ہیں۔

اداکار کی بات سُن کر پروگرام کے میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ ہمایوں سعید پاکستانی شوبز کے کامیاب اور مہنگے ترین اداکار ہیں، اُنہیں فن کی معراج بھی کہا جاتا ہے، اُن کی مقبولیت بھی بہت زیادہ ہے تو آپ ہمایوں کو بڑا اور اچھا اداکار کیوں نہیں مانتے؟

اس سوال کے جواب میں فردوس جمال نے کہا کہ زیادہ معاوضہ لینے سے کوئی بڑا اداکار نہیں بن جاتا، پیسہ تو ایک طوائف بھی بہت زیادہ لیتی ہے تو کیا وہ بھی اچھی ہے؟


مزید پڑھیں: فردوس جمال نے ماہرہ خان کو 'بوڑھی عورت' قرار دیدیا

فردوس جمال نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگوں نے پیسے کو معیار بنا لیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پیسہ معیار نہیں ہوتا، اصل معیار انسان کے کام کا ہوتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ماضی میں کئی ایسے نامور اداکار تھے جنہوں نے کم معاوضہ لیکر اپنی بےمثال اداکاری کے جوہر دکھائے، لوگوں نے اُن کے کام کو پسند بھی کیا کیونکہ اُن کا کام معیاری تھا۔

میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ ہمایوں سعید کو زبردستی فلموں یا ڈراموں میں کاسٹ کیا جارہا ہے؟

فردوس جمال نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمایوں سعید کو بہت وسائل دیے ہیں، اُنہیں پلیٹ فارمز ملے ہیں اور اُنہوں نے چند اچھے ڈراموں میں کام کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اُنہیں پسند کرتے ہیں۔

سینیئر اداکار نے مزید کہا کہ ہمایوں سعید اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، وہ اپنے سے کسی اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے۔
Load Next Story