کچے میں پولیس پر راکٹ حملوں کی جوابی کارروائی ڈاکوؤں کا سرغنہ بشیر شر مارا گیا

گروہ کے 5 ڈاکو بری طرح زخمی ہو گئے، آخری حملہ آور کے خاتمے تک پیچھا نہیں چھوڑیں گے، پنجاب پولیس پرعزم


ویب ڈیسک August 23, 2024
(فوٹو: فائل)

کچے کے علاقے میں پولیس پر راکٹ حملوں کی جوابی کارروائی میں ڈاکوؤں کا سرغنہ بشیر شر مارا گیا اور اس کے پانچ ساتھی ڈاکو شدید زخمی ہوئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے برق رفتار آپریشن کرتے ہوئے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں راکٹ حملے میں ملوث گینگ کو گھیر لیا۔ پولیس ٹیم کی کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کا سرغنہ بدنام زمانہ بشیر شر مارا گیا جب کہ اس کے 5 ساتھی بری طرح زخمی ہو گئے۔


زخمی ہونے والے ڈاکوؤں میں ثنا اللہ شر ، گدا علی ، کملو شر ، رمضان شر اور گدی شامل ہیں۔پولیس کی اس جوابی کارروائی میں مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں: رحیم یار خان کے کچے میں ڈاکوؤں کا بڑا حملہ، 12 پولیس اہلکار شہید، 5 لاپتہ


پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں گزشتہ رات سے پولیس ایکشن جاری ہے۔ آخری حملہ آور کے خاتمے تک ڈاکوؤں کا پیچھا جاری رہے گا۔


دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بشیر شر کی ہلاکت پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا عزم پورا کریں گے۔ پولیس کے شہدا کی قربانیاں بھول نہیں سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں