2023ء میں ضلع وار تعلیمی کارکردگی ٹاپ 10 میں سندھ اور بلوچستان شامل نہیں

پاکستان کے 134 اضلاع ہائی پرفارمنس تعلیمی کارکردگی میں شامل، اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا کے اضلاع ٹاپ 10 میں


ویب ڈیسک August 23, 2024
(فوٹو: فائل)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پرفارمنس انڈیکس 2023 کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ ضلع وار تعلیمی کارکردگی کے ٹاپ 10 اضلاع میں سندھ اور بلوچستان کا کوئی ضلع شامل نہیں۔


رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، پنجاب کے 7 اور خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع ٹاپ 10 میں شامل ہیں جب کہ مجموعی طور پر پاکستان کے 134 اضلاع ہائی پرفارمنس تعلیمی کارکردگی میں شامل ہیں۔


پاکستان کے 77 اضلاع کم تعلیمی کارکردگی والے اضلاع شامل ہیں۔ ٹاپ پرفارمنگ اضلاع میں اسلام آباد، جہلم، چکوال، ہری پور، راولپنڈی، سیالکوٹ، اٹک، نارووال اور گجرات شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے ہری پور اور چترال کے اضلاع بھی تعلیمی کارکردگی میں آگے۔


ایبٹ آباد کا تعلیمی کارکردگی میں 11 واں نمبر ہے جب کہ کراچی ایسٹ 14 اور کراچی سینٹرل 15 ویں نمبر پر ہے۔ تعلیمی کارکردگی میں لاہور 18 ویں، ملتان 47 ویں نمبر ہے۔ اسی طرح پشاور 53 اور کوئٹہ 68 ویں نمبر پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں