آئندہ جلسہ منسوخی کی اطلاع پر کارکن کیا کریں علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام بتا دیا

عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر کو عوام ہر صورت اسلام آباد پہنچیں، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو

(فوٹو: فائل)

آئندہ پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے کی اطلاع ملنے پر کارکنوں کے لیے عمران خان نے کیا پیغام دیا، علیمہ خان نے بتا دیا۔


اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں اسٹیبلشمنٹ کے بغیر کچھ ممکن نہیں۔ صبح سات بجے جیل میں ملاقات ہونا ہمارے لیے بھی عجیب بات تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو اعظم سواتی نے آکر مذہبی جماعتوں کے احتجاج سے متعلق بتایا یا ان کو پہلے پتا تھا، دونوں چیزیں ممکن ہیں۔ ہم سب حیران تھے اچانک کیسے جلسہ ملتوی ہوگیا۔



علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جلسہ اس لیے مؤخر کیا گیا کہ مجھے بتایا گیا انتشار کا خدشہ ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ مذہبی جماعتیں اسلام آباد میں اکٹھی ہورہی ہیں۔


انہوں نے مزید بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر کو کہا ہے کہ 8 ستمبر والا جلسہ ملتوی نہیں ہوگا۔ 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، کارکنوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر اب جلسہ منسوخ کرنے کی اطلاع آئے تو آپ نے نہیں ماننا۔ 8 ستمبر کو عوام ہر صورت اسلام آباد پہنچیں۔


علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لیے گھروں سے ضرور نکلیں۔ کس کو سمجھ نہیں آرہی کہ 7 بجے ملاقات کیسے ہوئی ہوگی۔

Load Next Story