حب میں فیکٹری پر چھاپہ کیڑے مار جعلی ادویات جعلی کھاد اور خطرناک کیمیکل پکڑا گیا

فیکٹری میں ہزاروں بوری جعلی کھاد کی ملیں اور خطرناک کیمیائی مواد پایا گیا


ویب ڈیسک August 23, 2024
(فوٹو : فائل)

انٹیلی جنس بیورو کی نشاندہی پر حب کی ایک فیکٹری میں چھاپے کے دوران کیڑے مارنے کی جعلی ادویات، جعلی کھاد اور خطرناک کیمیائی زہریلا مواد پکڑا گیا۔

انٹیلی جنس بیورو حب کے مطابق ان کی نشاندہی پر محکمہ زراعت کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا، فیکٹری میں ہزاروں بوری جعلی کھاد کی ملیں اور خطرناک کیمیائی مواد پایا گیا۔

فیکٹری میں خطرناک زہریلا کیمیائی مواد استعمال کرکے غیر معیاری جعلی کھاد اور جعلی کیڑے مار ادویات تیار کی جاتی تھیں، جعلی کھاد اور جعلی کیڑے مار ادویات بلوچستان اور سندھ کے متعدد علاقوں میں پہنچائی جاتی تھیں۔

انٹیلی جنس بیورو حب کے مطابق فیکٹری لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹس ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ماتحت کام کررہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں