بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ بند کیا جائے کاٹی
صنعتیں پیداواری لاگت بڑھنے سے تباہ، نیپرا فیصلہ کرنے سے پہلی زمینی حقائق پر نظر ثانی کرے، صدر جوہر قندھاری
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ بند کیا جائے۔
کاٹی کے صدر جوہر قندھاری نے نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کیلیے بجلی کے بل میں فیول سرچارج کی مد میں 5 روپے سے زائد فی یونٹ اضافے کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پیداواری لاگت قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے اور صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پر مزید 3روپے فی یونٹ اضافہ کی درخواست بھی نیپرا کو بھیجی گئی ہے۔ نیپرا بجلی پر مزید سرچارجز لگانے سے پہلے زمینی حقائق پر نظر ثانی کرکے فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان کی عوام مزید سرچارج ادا کرنے کی سکت رکھتی ہے، کیا صنعتیں اتنی مہنگی بجلی کی قیمت ادا کرکے سستی مصنوعات تیار کرسکتی ہیں اور عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کر سکتی ہیں؟ نیپرا حکام زمینی حقائق کو نظر انداز کرکے قیمتوں میں اضافے کی درخواست من و عن منظور کرتے ہیں جس سے عوام میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
انہوں نے حکومت اور چیئرمین نیپرا سے مطالبہ کیا کہ ملک میں بجلی کی قیمت پہلے ہی استطاعت سے باہر اور خطے میں سب سے زیادہ ہے اس میں مزید اضافہ معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فوری طور پر نیپرا بجلی کی پیداواری قیمت کم کرنے کیلئے احکامات جاری کرے ۔ صدر کاٹی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ سے اجتناب برتا جائے اور صنعتوں اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔