اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کے لیے سافٹ ویئر تیار

پہلے مرحلے میں ڈیجیٹل پارکنگ شہر کے مصروف مراکز اور مارکیٹوں میں متعارف کرائی جائے گی، چیئرمین سی ڈی اے


ویب ڈیسک August 23, 2024
فوٹو: فائل

اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کے لیے سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفننگ دی گئی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ڈیجیٹل پارکنگ شہر کے مصروف مراکز اور مارکیٹوں میں متعارف کرائی جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹل پارکنگ کے لیے ہارڈ ویئرکی انسٹالیشن جلد شروع کی جائے اور ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص مقامی تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے شہروں اور بین الاقوامی تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکنگ قوانین اور چارجز کو حتمی شکل دی جائے۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مارکیٹس اور مراکز کی تزئین و آرائش کے استعمال کیا جائے گا، اور ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ہونے والا ریونیو مقامی جگہوں کی اپلفٹ اور تعمیر و مرمت پر خرچ کیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے میں بزرگوں، عورتوں اور خصوصی افرادکو ترجیح دینے کا نظام بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔