شہریوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والا ٹریول ایجنٹ گرفتار

ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کومطمئن کرنے میں ناکام رہا، ترجمان ایف آئی اے

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے—فوٹو: ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گلشن اقبال سے کارروائی کر غیرقانونی طور پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے اور اس کے عوض بھاری رقوم بٹورنے والا ٹریول ایجنٹ گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گلشن اقبال میں واقع بلیو اسکائی ٹریول اینڈ ٹورز ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران خلیل شہزاد نامی ملزم کو گرفتار لیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ ملزم نےشہریوں کوغیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے اور گرفتارملزم کے قبضے سے 20عدد پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کومطمئن کرنے میں ناکام رہا جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story