الیکشن کمیشن نے این اے171 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
این اے-171 میں ووٹرز کی مجموعی تعداد دو لاکھ 26 ہزار 973 ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-171 رحیم یار خان اور خیبرپختونخوا کی تحصیل جمرود میں چیئرمین کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق 12 ستمبر کو قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب ہوگا۔
الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے-171 رحیم یار خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لیے ضمنی انتخاب 12ستمبر کو ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق این اے 171 میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے، جن میں سے دو لاکھ 88 ہزار 113 مرد اور دو لاکھ 38 ہزار 860 خواتین ووٹرز ہیں۔
جمرود میں چیئرمین کا انتخاب
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کی تحصیل کونسل جمرود میں خیبرکے چیئرمین کا انتخاب 25 ستمبر کو ہو گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ جمرود تحصیل کونسل میں ایک لاکھ 37 ہزار 886 ووٹرز ہیں، جن میں سے 74 ہزار 594 مرد اور 63 ہزار 292 خواتین ووٹرز ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ کمیشن نے ضمنی انتخابات سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق جاری کردیے ہیں-