ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ٹیمپرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت میں ملوث 2 کارکن گرفتار

ملزمان نے لگژری گاڑیوں کو جعلی کسٹم امپورٹ دستاویزات کے ساتھ رجسٹر کرنے کی کوشش کی، ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 23, 2024
فوٹو- فائل

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد کی شکایت پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ٹیمپرڈ مافیا کے 2 سرگرم کارکن گرفتار کر لیے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شہباز تصور اور رضوان اللہ خان کے نام سے کی گئی ہے، ملزمان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ٹیمپرڈ گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے لگژری گاڑی کو جعلی کسٹم امپورٹ دستاویزات کے ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد میں رجسٹر کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے رجسٹریشن کروانے کے لیے خود کو حساس ادارے کے ملازم ظاہر کیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں