الیکشن کمیشن کو سندھ میں بلدیاتی حکومت کی خالی نشستوں کی تفصیل موصول
سندھ میں بلدیاتی حکومت کی خالی نشستوں پر جلد ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی حکومت کی خالی نشستوں کی تفصیل موصول ہوگئی ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے اس حوالے سے تفصیل بھیج دی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیے میں کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ میں بلدیاتی حکومت کی خالی نشستوں پر جلد ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ووٹرز اور امیدوار حق رائے دہی کے استعمال اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے فوری طور پر ووٹ اندراج یا ٹرانسفر کروائیں۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی حکومت کے حوالے سے کہا کہ الیکشن پروگرام کے بعد ووٹ کا اندراج اور ٹرانسفر ممکن نہیں ہوگا۔