ایران بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ ادا

یزدان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد زائرین کی میتین پاکستان روانہ کردی جائیں گی

یزدان ایئرپورٹ پر پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی—فوٹو: اسکرین گریب

ایران کے شہر یزدان میں بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی نماز جنادہ یزدان ایئرپورٹ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاکستانی سفارت خانہ کے عہدیداروں سمیت ایرانی حکام نے شرکت کی۔

یزدان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاں بحق پاکستانی زائرین کی میتیں وطن واپس روانہ کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story