صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا اہم قانون سازی متوقع

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے طلب کیا ہے


ویب ڈیسک August 23, 2024
فوٹو : فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 26 اگست جبکہ سینیٹ کا اجلاس منگل 27 اگست کو طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پرقومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس منگل کی شام 5 بجے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک روز قبل بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی میں بھی بتایا گیا تھا کہ حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کیلیے بل لارہی ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں اور یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ حمایت کیلیے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔