
سندھ ہائی کورٹ میں ایس بی سی اے کی جانب سے ضلع جنوبی میں عمارت کو خطرناک قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ بلڈنگ کی ملکیت سے متعلق کیس سول کورٹ میں زیر التوا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ جب تک عمارت کی ملکیت کا فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک ایس بی سی اے کو بلڈنگ گرانے سے روکا جائے۔
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبد الرشید سولنگی کو کام کرنے سے روک دیا اور ان کے اختیارات معطل کردیے۔
سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کے اختیارات 10 روز کے لیے معطل رہیں گے اور کہا کہ اس حوالے سے اتھارٹی بنانے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ جب اتھارٹی ہی تشکیل نہیں دی گئی تو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کیا کریں گے، جس کے بعد عدالت نے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔