
انہوں نے کہا کہ انرولمنٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل ویب پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں، اسکول سربراہان اپنے اپنے اسکولوں کے طلبا و طالبات کے آن لائن انرولمنٹ کارڈ 27 اگست 2024 سے بورڈ کی آفیشل ویب پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور بورڈ کی آفیشنل ویب سائیٹ (online.bsek.edu.pk) ہے، اس پورٹل پر تمام طلبا و طالبات کا ڈیٹا دستیاب ہو گا۔
انہوں نے اسکول سربراہان کو کہا ہے کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکول آن لائن انرولمنٹ کارڈ اپنے اسکول کے کوڈ سے پورٹل کو لوگ ان (Login) کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ، پورٹل سے انرولمنٹ کارڈ جلد از جلد ڈاؤن لوڈ کر کے اس کی جانچ اور تصدیق کریں۔
واضح رہے کہ ویب پورٹل پر انرولمنٹ کارڈ پرکسی بھی قسم کی غلطی کو فی الحال درست نہیں کیا جا سکتا، اس حوالے سے تمام اسکولوں کو جلد ہی مطلع کر دیا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔