پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
چیئرمین بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد اسلام آباد میں فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا
پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلیے اُن کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔
تحریک انصاف کے وفد کی قیادت چیئرمین بیرسٹر گوہر کررہے ہیں جبکہ دیگر اراکین میں اسد قیصر، سینیٹر شبلی فراز، رؤف حسن اور اخونزادہ یوسفزئی شامل ہیں۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی وفد کا جے یو آئی کے اعلیٰ عہدیداروں نے پُرجوش استقبال کیا جبکہ فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قائدین کو گلے بھی لگایا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کامیاب مقدمہ لڑنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد پیش کی۔