شبانہ اعظمی سے شادی پر والد سے سخت ناراض تھا فرحان اختر کا انکشاف

والد کے ساتھ نارمل ہونے میں وقت لگا اور اس عمل میں شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیا، اداکار


ویب ڈیسک August 23, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے انکشاف کیا ہے کہ شبانہ اعظمی سے شادی پر وہ اپنے والد جاوید اختر سے سخت ناراض تھے۔

یہ انکشاف انہوں نے پرائم ویڈیو کی ڈاکیومینٹری 'اینگری ینگ مین' کی ایک قسط میں کیا، جو 1970 کی دہائی کے ہندی سنیما کے مشہور اسکرین رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کی فنی اور ذاتی زندگیوں پر مبنی ہے۔

فرحان اختر کا کہنا تھا اس وقت وہ اپنے والد سے بہت ناراض تھے اور انہیں لگا کہ والد نے دھوکا دیا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ والد کے ساتھ نارمل ہونے میں انہیں وقت لگا، اور اس عمل میں شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیا۔

ڈاکیومینٹری کے آخری حصے میں جاوید اختر نے اپنی پہلی بیوی ہنی کے بارے میں اپنی غلطیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ہنی واحد فرد ہیں جن کے بارے میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے۔

جاوید اختر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس غلطی کی 67 فیصد ذمہ داری ان کے اپنے کاندھوں پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں