سال 2425 کے مقررہ کردہ 12913 ارب کے ٹیکس ہدف کیلیے ایف بی آر نے ورکنگ گروپ قائم کردیا

ریونیو موبلائزیشن کیلئے پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 17 تا 20 کے 32 افسران پر مشتمل ریفامز ورکنگ گروپ قائم


Irshad Ansari August 23, 2024
(فوٹو: فائل)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2024-2025 کیلئے مقرر کردہ 12913ارب روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف کا حصول یقینی بنانے کے حوالے سے ریونیو موبلائزیشن کیلئے پاکستان کسٹمز سروس اور ان لینڈ ریونیو سے تعلق رکھنے و الے گریڈ سترہ تا 20 کے 32 افسران پر مشتمل ایف بی آر ریفامز ورکنگ گروپ قائم کردیا ہے۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریونیو موبلائزیشن کیلئے قائم ایف بی آر ریفامز ورکنگ گروپ رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کیلئے ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے مختلف ایریاز میں اہم اصلاحات بارے سفارشات تیار کرے گا.

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریونیو موبلائزیشن کیلئے پروسیجرز و ہیومین ریسورس و ایڈمن اور ٹیکس پیئرز فسلیٹیشن سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کی جائیں گی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ کل(ہفتہ)صبح نو بجے تک ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ کریں۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ورکنگ گروپ کا اجلاس 27 اگست 2024 تک جاری رہے گا جس میں مزید تین دن کی توسیع کی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے حال ہی میں رواں مالی سال کے ٹیکس وصولیوں کے ہدف پنظر ثانی کرتے ہوئے 12970 ارب روپے سے کم کرکے 12913ارب روپے کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدف پر یہ نظر ثانی آئی ایم ایف کی رضامندی سے کی گئی ہے اور اس کے بعد ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے کر جولائی 2024 سے جون 2025 تک 12913ارب روپے کے ٹیکس وصولی کے مطلوبہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے ماہانہ اور سہہ ماہی اہداف بھی فیلڈ فارمشنز کو تفویض کردیئے ہیں۔

جس کے تحت ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 2642ارب روپے رکھا ہے جس کے تحت جولائی 2024کا ہدف 656 ارب روپے، اگست2024کیلئے 898 ارب روپے اور ستمبر 2024کیلئے 1098 ارب روپے مقرر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |