2024

بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

چند ماہ قبل ہلاک ملزم نے معروف بزنس مین امیر بالاج ٹیپو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا


Staff Reporter August 23, 2024
فوٹو- فائل

امیر بالاج ٹیپوقتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے ملزم احسن شاہ کو برآمدگی اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ تھانہ شادباغ لے جارہی تھی۔

ملزم احسن شاہ کے بھائی علی رضا اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم احسن شاہ شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ہلاک ملزم نے معروف بزنس مین امیر بالاج ٹیپو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں