روسی ہیکرز نے ایک ہزار امریکی اور یورپی کمپنیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا

’’ ڈریگن فلائی‘‘ کے ارکان نے جاسوسی کے مقصد سے امریکا سمیت 84 ممالک کی انرجی کمپنیوں کے نظام پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔


ع۔ر July 07, 2014
فوٹو : فائل

انٹرنیٹ سیکیورٹی سے متعلق کمپنی سیمنٹک نے انکشاف کیا ہے کہ توانائی کی پیداوار سے وابستہ امریکا اور یورپ کی ایک ہزار سے کمپنیوں کے پاور کنٹرول سسٹم پر روسی ہیکرز نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

روسی ہیکرز نے اس مقصد کے لیے جدید ترین 'سائبر ہتھیار' سے کام لیا جس کی شناخت Energetic Bear کے نام سے کی گئی ہے۔ یہ سائبر ہتھیارجو دراصل ایک وائرس ہے ہیکرز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ کسی بھی لمحے توانائی کی کھپت پر نظر رکھ سکتے ہیں اور ماؤس کی صرف ایک کِلک سے ونڈٹربائن، گیس پائپ لائن اور پاور پلانٹس میں خرابی پیدا کرسکتے ہیں۔

سیمنٹک کا کہنا ہے کہ روسی ہیکرز کے گروپ کا نام '' ڈریگن فلائی'' ہے جس کے ارکان نے جاسوسی کے مقصد سے امریکا، فرانس، اٹلی، جرمنی، پولینڈ اور ترکی سمیت 84 ممالک کی انرجی کمپنیوں کے کمپیوٹرائزڈ نظام پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

تاہم انھوں نے ان کمپنیوں میں تخریبی کارروائیاں کرنے سے گریزکیا۔ اور اگر وہ اس بات کا ارادہ کرلیتے تو بہ آسانی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاسکتے تھے۔ اور ان علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام تباہ ہوسکتا تھا۔ انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی کے مطابق روسی ہیکرز ڈیڑھ برس تک کام یابی سے ان کمپنیوں کی جاسوسی کرتے رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں