پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقا کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف
ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے
جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کوپہلے ٹی ٹوئنٹی میں جیتنے کے لیے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔
برائن لارا اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔
پروٹیز کی جانب سے ٹرِسٹن اسٹبز 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پیٹرک کروگر 44، کپتان ایڈن مارکرم 14،ڈونوون فریرا 8، ریسی وین ڈر ڈوسین 5، راین رِکلٹن 4 اور رِیزا ہینڈرکس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جورن فورٹون 11 اور کوینا مافاکا 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ نے 3، شمار جوزف نے 2 جبکہ عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔