پہلا ٹی20 ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز نے 175 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا


ویب ڈیسک August 24, 2024
(تصویر: اے ایف پی)

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزی میں0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 175 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورَن ناٹ آؤٹ 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شائی ہوپ 51، ایلک ایتھانزے 40 اور کپتان روومن پاول 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

روسٹن چیز 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے بارٹمین نے 2 اور کوینا مفاکا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سےقبل ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔

پروٹیز کی جانب سے ٹرِسٹن اسٹبز 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پیٹرک کروگر 44، کپتان ایڈن مارکرم 14،ڈونوون فریرا 8، ریسی وین ڈر ڈوسین 5، راین رِکلٹن 4 اور رِیزا ہینڈرکس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جورن فورٹون 11 اور کوینا مافاکا 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ نے 3، شمار جوزف نے 2 جبکہ عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں