رابرٹ کینیڈی جونئیرامریکی صدارت کی دوڑ سے دستبردار ٹرمپ کی حمایت کردی

میرے الیکشن لڑنے سے کملا ہیرس کو فائدہ اور ٹرمپ کو نقصان ہوتا، رابرٹ کینیڈی جونئیر


ویب ڈیسک August 24, 2024
ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی جونئیر کی دستبرداری کا خیر مقدم کیا:فوٹو:فائل

سانق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ کینیڈی جونئیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کردی۔


امریکی میڈیا کے مطابق رابرٹ کینیڈی جونیئر آزاد حیثیت میں امریکی صدارت کا الیکشن لڑنے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔ رابرٹ کینیڈی جونیئر نے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے بعد ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کردی۔


انہوں نے کہا کہ سروے کے الیکشن میں میری موجودگی سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان اور کملا ہیرس کو فائدہ ہوگا۔ سابق ڈیموکریٹک صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق نے کئی ڈیموکریٹس کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔


ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کا خیرمقدم کیا اور اسے بہترین قرار دیا جبکہ کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ وہ رابرٹ کینیڈی کے سپورٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔


دوسری جانب رابرٹ کینیڈی کی بہن کیری کینیڈی نے اپنے بھائی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے والد اور خاندان کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل اقدار سے غداری اور ایک غمگین کہانی کا افسوسناک اختتام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |