شوہر کی دوسری شادی نہ کروانے والی بیوی کو جیل میں ڈال دیا جائے
یاسر نواز نے حکومتِ پاکستان سے نئے قانون کا مطالبہ کردیا
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے حکومت پاکستان سے نئے اور انوکھے قانون کا مطالبہ کردیا۔
حال ہی میں یاسر نواز، اُن کی اہلیہ ندا یاسر اور بھائی دانش تیمور کے پوڈکاسٹ کی نئی قسط جاری ہوئی جس میں اداکار مانی نے بطورِ مہمان شرکت کی۔
پوڈکاسٹ میں مانی نے اپنے کیریئر سمیت مختلف مسائل اور ملک میں بڑھتی مہنگائی پر بات کی اور ساتھ ہی اُنہوں نے دوسری شادی کرنے سے بھی انکار کیا۔
مانی نے کہا کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں کوئی بھی مرد دوسری شادی کرنے کا نہیں سوچ سکتا۔
مانی کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ میری تو خواہش ہے کہ ہماری حکومت ایسا قانون لائے جس کے تحت بیوی ہر پندرہ سال کے بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے۔
مزید پڑھیں: اگر ہم حج کے بعد گھومنے آگئے تو کیا گناہ کردیا؟ ندا یاسر کا ٹرولرز سے سوال
یاسر نواز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قانون میں یہ بھی شامل ہو کہ اگر کوئی بیوی اپنے شوہر کی نئی شادی نہیں کروائے گی تو اُسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
شوہر کی بات سُن کر ندا یاسر نے کہا کہ آپ اسی طرح ہر انٹرویو میں دوسری شادی کا ذکر کرکے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہیں، آپ صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں۔
یاسر نواز نے کہا کہ میں اپنی دوسری شادی کی بات نہیں کررہا بلکہ حکومت کو مشورہ دے رہا ہوں جس پر مانی نے کہا کہ حکومت کے جو کام ہیں، وہ تو کر نہیں پا رہی، یہ کام کیسے کرے گی؟ اس پر یاسر نواز نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حکومت یہ کام کرلے گی۔