پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے 565 رنز اسکور کرتے ہوئے پاکستان پر 117 رنز کی برتری حاصل کرلی، ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ہوئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگال ٹائیگرز نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 316 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو مشفق الرحیم اور لٹن داس کریز پر موجود تھے۔
لٹن داس 56 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سب سے زیادہ مشفق الرحیم نے 191 رنز بنائے۔ مہدی حسن میراز نے 77، شرف السلام نے 22 رنز، مومن الحق نے 50 رنز بنائے اور شادمان اسلام نے 93 رنز بنائے۔
بالنگ سائیڈ میں نسیم شاہ نے 3 ، شاہین آفریدی، محمد علی، خرم شہزاد نے 2 ،2 اور صائم ایوب نے ایک وکٹ لی۔
مہمان ٹیم نے مجوعی اسکور 565 تک پہنچادیا جس کے بعد مہمان ٹیم کو پاکستان کے 448 رنز پر 117 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ گرین شرٹس کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 2، صائم ایوب 56، کپتان شان مسعود 6، بابراعظم 0، نائب کپتان سعود شکیل 141، محمد رضوان 171، آغا سلمان 19 اور شاہین شاہ آفریدی نے 29 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کے شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن مرزا اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔