لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج کی راولپنڈی بینچ میں فرائض انجام دینے سے معذرت

جسٹس شجاعت علی خان سرجری کے باعث راولپنڈی بینچ پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتے، رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط ارسال


ویب ڈیسک August 24, 2024
جسٹس شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں، خط (فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج نے راولپنڈی بینچ میں فرائض انجام دینے سے معذرت کرلی ہے۔


جسٹس شجاعت علی خان کے پرسنل اسسٹنٹ نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو خط ارسال کردیا، جس میں جسٹس شجاعت علی خان نے راولپنڈی بینچ میں فرائض سر انجام دینے سے معذرت کی ہے۔


خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس شجاعت علی خان لاہور پرنسپل سیٹ پر عدالتی ذمے داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جسٹس شجاعت علی خان سرجری کے باعث راولپنڈی بینچ پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتے۔


خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس شجاعت علی خان کی سرجری کے بارے میں قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو پہلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر نے جسٹس شجاعت علی خان کو لمبے سفر سے منع کر رکھا ہے۔ جسٹس شجاعت علی خان آئندہ ہفتے سے لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ لاہور پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں