2024

شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کا نام علی یار رکھا ہے


ویب ڈیسک August 24, 2024
(فوٹو : فائل)

قومی کرکٹرشاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی شاہد آفریدی نانا بن گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہین آفریدی بیٹے کے باپ اور شاہد آفریدی نانا بن گئے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کا نام علی یار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے گزشتہ برس ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں