کور کمانڈر کوئٹہ کا پانچ افراد کو بچانے والے ڈرائیور کیلیے پانچ لاکھ روپے انعام

بہادری کا اعتراف، بیٹے کو بلوچستان ایجوکیشن پروگرام کے تحت اسکالر شپ بھی دے دی گئی

(فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

کور کمانڈر کوئٹہ نے بلوچستان میں سیلابی ریلے میں پھنسے ایک خاندان کے پانچ افراد کو بچانے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور کو پانچ روپے انعام سے نواز دیا۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ کو سیلاب کے پانی میں پھنسے ایک خاندان کے پانچ افراد کو بچانے کے بعد ہیرو کے طور پر سراہا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار، جس میں ایک خاندان کے پانچ افراد سوار تھے، ارمبی کے علاقے ٹوبہ اچکزئی کے بڑھتے ہوئے پانی میں پھنس گئی۔

مقامی باشندوں نے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ کو مدد کے لیے پکارا اور انہوں نے پھنسے ہوئے خاندان تک پہنچنے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے سے دریغ نہیں کیا۔


اپنے ایکسکیویٹر کا استعمال کرتے ہوئے، انہوں نے ان افراد کو بچانے کے لیے خطرناک حالات سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا، اس دوران ان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

ریسکیو آپریشن کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے، جو بحران کے وقت بے لوث اور قربانی کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔

اس بہادری کے اعتراف میں کور کمانڈر کوئٹہ نے انہیں 5 لاکھ بطور انعام سے نوازا جب کہ ان کے بیٹے کو بلوچستان ایجوکیشن پروگرام کے تحت اسکالر شپ بھی دے دی گئی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی محب اللہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

 
Load Next Story