بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع چھکا بالا پور میں قائم سرکاری اسپتال کی حدود میں 25 سالہ نوجوان نے 65 سالہ خاتون کو جنسی زیادتہ کا نشانہ بنا ڈالا۔ معمر خاتون علاج کی غرض سے گاؤں سے اسپتال آئی تھیں تاہم وقت زیادہ ہوجانے کے باعث ڈاکٹرز نہ مل سکے۔ خاتون نے رات اسپتال میں گزارنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق 25 سالہ ملزم نے رات 2 بجے سوئی ہوئی خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کی جانب سے چیخ و پکار کے باعث موقع پر موجود افراد پہنچے اور خاتون کو ریسکیو کرکے ملزم کو پکڑ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کولکتہ کے آر جی کار اسپتال میں لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں بھی ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے اسپتال عملے کی مدد سے نرس کو یرغمال بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔