شاکالاکا بوم بوم کے سنجو نے منگنی کرلی

اداکار کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

'شاکالاکا بوم بوم' کی تو جادوئی پینسل بھی پاکستانی بازاروں کی زینت بن گئی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

90 کی دہائی کے مقبول ترین بھارتی ڈرامہ سیریل 'شاکالاکا بوم بوم' میں سنجو کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کینشوک ویدیا نے منگنی کرلی۔

ماضی میں بھارتی ٹی وی چینل 'اسٹار پلس' کے ڈرامے پاکستان میں کافی مقبول تھے، اس چینل پر بچوں کے لیے کئی جادوئی ڈرامے بھی نشر کیے جاتے تھے جن میں 'سون پری'، 'شاکالاکا بوم بوم'، 'ہشش کوئی ہے'، 'حاتم'، 'کرشمہ کا کرشمہ' اور 'شرارت' قابل ذکر ہیں۔

ان ڈراموں کی جادوئی دُنیا نے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بےحد مقبولیت حاصل کی تھی۔

ڈرامہ سیریل 'شاکالاکا بوم بوم' کی تو جادوئی پینسل بھی پاکستانی بازاروں کی زینت بن گئی تھی، 90 کی دہائی کے ہر بچے نے یہ پینسل خریدی تھی۔

اس ڈرامے میں جادوئی پینسل رکھنے والے سنجو کا کردار چائلڈ اسٹار کینشوک ویدیا نے نبھایا تھا جوکہ اب کافی بڑے ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینشوک ویدیا ( سنجو) نے اپنی اصل زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے اپنی دیرینہ دوست دیکشا ناگپال سے منگنی کرلی ہے جس کی تصویر اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں۔







View this post on Instagram



A post shared by Kinshuk Vaidya (@kinshukvaidya54)




اداکار کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جن پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔








View this post on Instagram



A post shared by Filmy Gupshup (@filmygupshups)


Load Next Story