دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی وزیرداخلہ

معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے مستحق نہیں، محسن نقوی


ویب ڈیسک August 24, 2024
وزیرداخلہ نے پشین دھماکے کی مذمت کی:فوٹو:فائل

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ یہ پاکستان کی بقا اور نئی نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دینے کی جگن ہے۔ قوم اور سیکورٹی فورسز اس جنگ میں شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں