پاک فوج کا غیرملکیوں سمیت 7 کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے کامیاب آپریشن

تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیماؤں کو 20100 فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔


ویب ڈیسک August 24, 2024
تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیماؤں کو 20100 فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔ فوٹو:فائل

پاک آرمی نے گلگت بلتستان میں سات کوہ پیماؤں کو بچانے کےلیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

پاک آرمی نے سات کوہ پیماؤں کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا جن میں تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیما شامل تھے جنہیں 20100 فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔

یہ کوہ پیما ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کی وجہ سے مشکل میں تھے جس پر پاک آرمی سے ریسکیو کی اپیل کی گئی۔ اس کے نتیجے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے، پاک آرمی ہیلی کاپٹر نے تمام کوہ پیماؤں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

تمام کوہ پیماؤں نےاس مدد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں