پولیس پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا رحیم یار خان کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں کی مانند ہیں، ان کی تکلیف کو اپنی پریشانی سمجھتی ہوں، مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پولیس کا حوصلہ بڑھانے کےلئے خودرحیم یار خان پہنچ گئیں۔

مریم نواز شریف شیخ زید اسپتال بھی گئیں جہاں انہوں نے کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمی وسیم ارشد ، بلال ، فاروق ، نبیل شہزاد ،زاہد،سعید ، محمد ایوب کے لئے صحت یابی کی دعا کی۔


وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی جوانوں کے والدین اوراہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ زخمی سپاہی بلال نے مریم نواز کے سامنے عزم کیا کہ حوصلے بلند ہیں،ٹھیک ہوکر پھر مقابلہ کرینگے۔امن دشمنوں سے لڑتے رہیں گے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بلال کو شاباش دی اور اسے قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں کی مانند ہیں، ان کی تکلیف کو اپنی پریشانی سمجھتی ہوں، حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
Load Next Story