علیمہ گروپ اور بشریٰ گروپ پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں عطا تارڑ
تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے اور آج خود انتشار کا شکار ہے
وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ علیمہ گروپ اور بشریٰ گروپ دونوں پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے اور آج خود انتشار کا شکار ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، تحریک انتشار نے ملک کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا، ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے سے کبھی گریز نہیں کیا، انتشار کی سیاست کی بنیاد بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی انہوں نے معاشرے کو تقسیم کیا، ایک دوسرے سے لوگوں کو لڑایا آج تحریک انصاف کی پارٹی خود انتشار کا شکار ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا، علیمہ خان نے رﺅف حسن سے کہا کہ بشریٰ بی بی جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہیں، بشریٰ بی بی ہمدردی کے لئے جھوٹا اور ہمدردی کا بیانیہ پھیلا رہی ہیں، تحریک انتشار میں مختلف گروپس بن گئے ہیں، تحریک انتشار میں کئی ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں، ایک ڈس انفارمیشن سیل رﺅف حسن علیمہ خان کے ساتھ مل کر چلا رہے تھے، دوسرا سیل بشریٰ بی بی چلا رہی تھیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ جنہوں نے لوگوں کو تقسیم کیا آج اُن کی اپنی پارٹی تقسیم اور انتشار کا شکار ہے، علیمہ گروپ اور بشریٰ گروپ پارٹی پر پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بشریٰ بی بی جو جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں کی اپنی پارٹی انتشار کا شکار ہے، سیاسی مفادات کے لئے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔