پی ٹی آئی ایم این اے حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسپیکر نے پنجاب پولیس کو حاجی امتیاز کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں لانے کی ہدایت کردی

(فوٹو : فائل)

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ آرڈر قومی اسمبلی اجلاس سے قبل ہی جاری کردیے گئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حاجی امتیاز وڑائچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔


حاجی امتیاز وڑائچ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی حراست میں ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب پولیس کو امتیاز وڑائچ کو اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


مراسلے اسپیکر ایاز صادق میں ہدایت دی گئی ہے کہ امتیاز وڑائچ کو پیر کے روز اسمبلی میں سارجنٹ ایٹ آرمز کے سپرد کیا جائے، امتیاز وڑائچ کی اسمبلی اجلاس میں شرکت لازمی سمجھتے ہے۔

Load Next Story