طاہرالقادری کا انقلاب تشدد اورافراتفری کا بلاوا ہے خواجہ آصف

عوام جب مشکل میں تھی تو طاہرالقادری کینیڈا کے مزے لوٹ رہے ہیں،وزیر دفاع


ویب ڈیسک July 07, 2014
جمہوری معاشرے میں انقلاب صرف ووٹ کے ذریعے آتا ہے، خواجہ آصف ،فوٹو:فائل

KARACHI: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ طاہرالقادری کا انقلاب تشدد اورافراتفری کا بلاوا ہے عوام جب مشکل میں تھی تو وہ کینیڈا کے مزے لوٹتے رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے انتخابات کو دل سے قبول کیا ہے اور جمہوری معاشرے میں انقلاب صرف ووٹ کے ذریعے آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کا انقلاب غیر حقیقت پسندانہ اور تشدد وافراتفری کا بلاوہ ہے جبکہ عوام جب مشکل میں تھی تو طاہرالقادری کینیڈا کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |