طاہرالقادری کا انقلاب تشدد اورافراتفری کا بلاوا ہے خواجہ آصف

عوام جب مشکل میں تھی تو طاہرالقادری کینیڈا کے مزے لوٹ رہے ہیں،وزیر دفاع

جمہوری معاشرے میں انقلاب صرف ووٹ کے ذریعے آتا ہے، خواجہ آصف ،فوٹو:فائل

KARACHI:
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ طاہرالقادری کا انقلاب تشدد اورافراتفری کا بلاوا ہے عوام جب مشکل میں تھی تو وہ کینیڈا کے مزے لوٹتے رہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے انتخابات کو دل سے قبول کیا ہے اور جمہوری معاشرے میں انقلاب صرف ووٹ کے ذریعے آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کا انقلاب غیر حقیقت پسندانہ اور تشدد وافراتفری کا بلاوہ ہے جبکہ عوام جب مشکل میں تھی تو طاہرالقادری کینیڈا کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
Load Next Story