خاتون کا پاسپورٹ بلاک کرنے پر حکومت اور پاسپورٹ حکام کو نوٹس

ایک خاتون کو 3 پاسپورٹ جاری کردیئے، لوگوں کا ایک پاسپورٹ بننے میں مشکل ہوتی ہے، چیف جسٹس


کورٹ رپورٹر August 24, 2024
ایک خاتون کو 3 پاسپورٹ جاری کردیئے، لوگوں کا ایک پاسپورٹ بننے میں مشکل ہوتی ہے، چیف جسٹس

سندھ ہائیکورٹ نے خاتون کی پاسپورٹ بلاک ہونے کی درخواست پر وفاقی حکومت، پاسپورٹ حکام اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پاسپورٹ بلاک ہونے پر طاہر سلطانہ نامی خاتون کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ خاتون نے پہلے ایجنٹ کے ذریعے پاسپورٹ بنوانے کی کوشش کی مگر وہ پاسپورٹ نہیں ملا۔ دوسرا پاسپورٹ بنوانے کے لئے دیا تو مل گیا، اب مدت ختم ہوچکی ہے تجدید کرکے نہیں دیا جارہا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے دیئے کہ ایک خاتون کو 3 پاسپورٹ جاری کردیئے، لوگوں کا ایک پاسپورٹ بننے میں مشکل ہوتی ہیں، آپ نے 3 بنوالئے۔ ایک پاسپورٹ بننے کے بعد دوسرا پاسپورٹ بنوانا جرم ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت، پاسپورٹ حکام اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔