شاہد آفریدی کا دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ

ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، سابق کپتان

فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آ فریدی نے خود کو دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں 47 سالہ شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بنے پر آپ تمام احباب کے محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں، ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔


مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

واضح رہے کہ کہ 47 برس کی عمر میں نانا بننے والے شاہد آفریدی یکم مارچ 1977 کو پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کے داماد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

6 اپریل 2000 کو پیدا ہونے والے 24 سالہ شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
Load Next Story