کالعدم تنظیم داعش کے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت

عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت درخواستوں کو خارج کر کے دونوں ملزمان کو جیل میں رکھنے کا حکم جاری کر دیا

فوٹو- فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم داعش کے گرفتار ملزمان کی ضمانت کے لیے دی جانے والی درخواستوں پر سماعت کی، سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے کی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت درخواستوں کو خارج کر کے دونوں ملزمان کو جیل میں رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔


سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان اکرام اور مبارک شاہ کو سی ٹی ڈی حکام نے مہمند سے گرفتار کیا تھا، ملزمان تخریب کاری کے عرض سے پنڈیالی مہمند میں موجود تھے اور بڑی مقدار میں اسلحہ مقامی قبرستان میں چھپا رکھا تھا ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزمان کی نشان دہی پر اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ملزمان نے گرفتار کے بعد ضمانت کے لیے درخواستیں دی لیکن عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواستیں خارج کر دی۔
Load Next Story