پارلیمنٹ ہاؤس میں بھرتیاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت پارلیمنٹ میں تعیناتیوں کے انتخاب کے سخت اور شفاف عمل کے احکامات جاری کرے، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 24, 2024
پارلیمنٹ ہاؤس میں بھرتیوں کے خلاف پی ٹی آئی کی رہنما نے درخواست دائر کردی—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما نادیہ خٹک نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین کی بھرتیوں کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور درخواست میں ان بھرتیوں کو روکنے کی استدعا کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما نادیہ خٹک کی جانب سے عارف خان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی، جس میں سیکریٹری داخلہ، وزارت قانون، چئیرمین سینیٹ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے غیر قانونی بھرتیوں کو روکنے کی استدعاکی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت پارلیمنٹ میں خلاف قانون کی گئیں تعیناتیوں کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے، عدالت پارلیمنٹ میں تعیناتیوں کے انتخاب کے سخت اور شفاف عمل کے احکامات بھی جاری کرے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک جیسی مہارت رکھنے والے تمام عہدیداروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں