بھارتی ویزے نہ ملنے سے پاکستان عالمی اسنوکر مقابلوں میں شرکت سے محروم
پاکستان کا معاملہ پر آئی بی ایس ایف اور بھارتی منتظمین سے بھرپور احتجاج
بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے کے سبب پاکستان عالمی اسنوکر مقابلوں میں شرکت سے محروم ہوگیا۔
بنگلور میں 24 تا 31 اگست شیڈول ورلڈ انڈر 17 اور ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپس کے لیے تین پاکستانی کھلاڑیوں محمد احسن رمضان، حمزہ الیاس اور حسنین اختر کے ساتھ آفیشل ریفری نوید کپاڈیہ اور پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ کو بھارتی حکومت نے ویزے جاری نہیں کیے۔
عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اس غیرمتوقع اقدام پر ہمیں بہت افسوس ہے، تمام متعلقہ تمام اداروں سے این او سی لے کر ویزوں کے لیے اپلائی کرنے کے بعد ہم بھارتی اسنوکر فیڈریشن سے بھی رابطے میں تھے، ویزہ دینے سے انکار کرکے بھارت نے پاکستان کو یقینی میڈلز سے محروم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملہ پر آئی بی ایس ایف اور بھارتی منتظمین سے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے، واضح رہے پاکستان اسنوکر ٹیم میں شامل حسنین اختر ایشین انڈر 21 چیمپئین شپ کے فاتح اور محمد احسن رمضان رنراپ ہیں جبکہ حمزہ الیاس گزشتہ برس ایونٹ کے برانز میڈلسٹ تھے۔