خیرپور میں کار سے ٹک ٹاکرز کی لاشیں برآمد وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

واقعاتی شواہد کی بنیاد پر حقائق کا پتہ لگا کر مؤثر تفتیش اور تحقیق کی بدولت مرتکبین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

وزیر داخلہ سندھ نے ضلع خیرپور میں کار سے خاتون سمیت 2 ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملنے کا نوٹس لے لیا۔

خیرپور میں کار سے مرد اور خاتون ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملنے کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی خیرپور سے تفصیلات طلب کرلیں۔



وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عینی اور واقعاتی شواہد کی بنیاد پر حقائق کا پتہ لگا کرمؤثر تفتیش اور تحقیق کی بدولت مرتکبین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ تفتیش، چھان بین اور تحقیقات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔

Load Next Story