ٹی 20 کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم
تیسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز بلآخر بنگلورو بلاسٹرز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی
ٹی 20 کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
بھارت میں کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مہاراجہ ٹرافی میں ہبلی ٹائیگرز اور بنگلورو بلاسٹرز کا میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا جس کے بعد مزید دو سپر اوورز میں بھی میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا تاہم تیسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز بلآخر بنگلورو بلاسٹرز کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔
میچ کے دوران ہبلی ٹائگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے اور بنگلورو بلاسٹرز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بناسکی۔
میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے پہلا سپر اوور کرایا گیا جس میں بنگلورو بلاسٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 رنز بنائے، جواب میں ہبلی ٹائگرز بھی 10 رنز ہی بناسکی اور میچ برابر ہوگیا۔
دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائگرز نے 8 رنز بنائے اور بنگلورو بلاسٹرز کو جیت کیلئے 9 رنز کا ہدف دیا تاہم دوسرے سپر اوور میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 8 رنز بناسکی اور میچ ایک بار پھر برابر ہوگیا۔
تیسرے سپر اوور میں بنگلورو بلاسٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 12 رنز بنائے جس کے جواب میں ہبلی ٹائگرز نے 13 رنز بناکر میچ جیت لیا۔